Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی یوم خواتین :ایئر انڈیا کی 52پروازوں کی کمان خواتین کے ہاتھ میں

نئی دہلی۔۔۔۔ایئر انڈیا،عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین پائلٹس پر مبنی 12بین الاقوامی اور 40 مقامی پروازں کا آغاز کریگی۔ایئر لائنز نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ 8مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر40پروازوں کی کمان خواتین پائلٹس کے ہاتھوں میں ہوگی۔متوسط اور طویل مسافت والی 12 پروازوں میں مکمل طور پرخواتین پائلٹ ہونگی۔ایئر انڈیاان بین الاقوامی پروازوں کیلئے B787ڈریم لائنر اور B777طیاروں کو تیار کررہی ہے۔ان میں دہلی؍سڈنی، ممبئی ؍لندن، دہلی؍روم، دہلی ؍لندن،ممبئی؍دہلی،دہلی ؍شنگھائی،دہلی؍پیرس،ممبئی ؍پیرس، ممبئی ؍ نیویارک، دہلی؍نیویارک،دہلی ؍واشنگٹن، دہلی شکاگواور دہلی سانفرانسسکو روٹس کی پروازیں شامل ہیں۔ایئر انڈیا کے چیئر مین اور انتظامی امور کے ڈائریکٹر اشونی لوہانی نے تمام خواتین پائلٹس اور ٹیم کے ارکان کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔
مزید پڑھیں:- - - -  - -باحجاب لڑکیوں نے شمشیر زنی اور مارشل آرٹ میں مہارت حاصل کرلیں

شیئر: