Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آدھے سر کے درد سے دل کے امراض

  میسا چوسٹس.... میسا چوسٹس میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے جو امریکہ کے علاوہ ڈنمارک اور جرمنی کے سائنسدانوں پر مشتمل تھی اپنی تازہ ترین تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ آدھے سر کا درد یا مائیگرین میں مبتلا ہوتے ہیں وہ اگر آپریشن کرائیں تو آپریشن کے بعد ان پر دل کے دورے زیادہ پڑنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ برٹش میڈیکل جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق اس کی تیاری میں ایک لاکھ25ہزار ایسے مریضوں کے حالات کا جائزہ لیا گیا جو مقامی جنرل اسپتال میں دردشقیقہ کی وجہ سے زیر علاج تھے۔ رپورٹ کی تیاری میں 2سیٹلائٹ کیسز بھی سامنے آئے۔ اعدادوشمار کے مطابق دل کے دوروں کی تعداد میں آپریشن کے بعد 11.5فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔ یعنی ایسے مریضو ںکی تعداد 10179تھی۔ رپورٹ کی تیاری میں عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار سے بھی مدد حاصل کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2012ءمیں 67لاکھ افراد دل کے دورے پڑنے سے ہلاک ہوئے۔
 

شیئر: