نئی دہلی:2گروپوں میں فائرنگ،6سالہ بچہ ہلاک
نئی دہلی۔۔۔دہلی کے ضلع اندر پوری کے سی بلاک میں واقع جم میں2گروپوں میں فائرنگ ہوگئی جس کے نتیجے میں 6سالہ بچہ ہلاک اورایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔فائرنگ کے وقت بچہ مکان کی کھڑکی سے باہر دیکھ رہا تھا کہ گولی اس کے سر میں جالگی۔ اسے فوراً اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔جھگڑےمیں زخمی ہونیوالے اندر پوری کے نوجوان کی حالات تشویشناک ہونے کے باعث اسے رام منوہر لوہیا اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق اندر پوری میں 2گروپوں کے مابین جھگڑا ہوگیا جس میں سر عام فائرنگ اور لاٹھی ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کارروائی شروع کردی۔