Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھریلو کام کاج کے دوران کیلوریز جلائیے

  لندن .... آج کے دور میں جب انسان مٹاپے سے جان چھڑانے کیلئے ہزاروں جتن کررہا ہے اور جسم میں موجود کیلوریز کو کسی نہ کسی طریقے سے جلانے کا طریقہ عام ہوتا جارہا ہے۔ سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ گھریلو کام کاج میں بھی اچھی خاصی کیلوریز جل جاتی ہیں۔ ایسے کاموں میں باغبانی ، گھاس کاٹنا، فرش پر جھاڑو دینے اور اس پر پونچھا لگانے جیسے کام شامل ہیں۔ حالیہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق جو لوگ گھریلو کام کاج سے جی چراتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ایسے چھوٹے موٹے گھریلو کام بھی آپ کی صحت کیلئے بہت مفید ثابت ہوسکتے ہیں تاہم یہ بات بھی ثابت ہوچکی ہے کہ بوریت یا اکتاہٹ ایک جیسی چیز ہے جیسے گھریلو کام سے منسلک نہیں کیا جاسکتا۔ گھر میں تھوڑا بہت کام اور نقل و حرکت اچھی خاصی تعداد میں کیلوریز جلا دیتا ہے ۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ گھر کی گرد اور دھول ایک گھنٹے صاف کرنے میں 171کیلوریز جل جاتی ہیں۔ کچن کا فرش صاف کرنے سے صرف 30منٹ میں 269کیلوریز جلتی ہیں۔ گھر کے درو دیوار رنگنے میں بھی 306کیلوریز جل سکتی ہیں جبکہ ایک گھنٹے باغبانی میں 376کیلوریز جل جاتی ہیں۔

شیئر: