Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی میں روزانہ اسنیچنگ کی 17وارداتیں؟

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی میں نقب زنی اور اسنیچنگ کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔روزانہ اسنیچنگ کے 16سے 17اورنقب زنی کے تقریباً10واقعات رونما ہورہے ہیں۔نوبھارت ٹائمز ویب سائٹ کے مطابق دہلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان کی مستعدی سے مختلف قسم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے ۔ امسال خواتین کے گلے سے سونے کی چین، موبائل اور پر س چھیننے کے واقعات گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسنیچنگ اور نقب زنی کی واردات کو کنٹرول کرنے کیلئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ دہلی پولیس کے اعداو شمارکے مطابق دہلی میں اس سال 28فروری تک ڈاکا زنی کے 4،قتل کے85، اقدام قتل 71اور لوٹ مار کے388 واقعات پیش آئے۔علاوہ ازیں فرقہ وارانہ ہنگامہ کا ایک واقعہ جبکہ زیادتی کی285اور اسنیچنگ کی978شکایات درج کرائی گئیں۔اس طرح یکم جنوری سے28فروری تک دہلی میں روزانہ جرائم کے 16سے زیادہ واقعات ریکارڈ کئے گئے۔اسی طرح روزانہ زیادتی کے4 سے زائد واقعات درج کرائے گئے۔نقب زنی کے 10، اغوا کے 14،خواتین سے چھیڑ خانی کے7،لوٹ مار کے6واقعات اور روزانہ ایک سے زیادہ قتل کے واقعات سامنے آئے۔رواں سال31جنوری تک اسنیچنگ کے476واقعات پیش آئے جبکہ گزشتہ سال جنوری میں 436واقعات رونما ہوئے تھے ۔ اسی طرح 31جنوری تک چوری اور دیگر معاملات میں 15ہزار 252مقدمات درج کئے گئے جبکہ گزشتہ سال 12ہزار 273کیس درج کرائے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: - - - - -نشے میں دھت دولہا سے دلہن کا شادی سے انکار

شیئر: