Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماں باپ اور بیٹے کی سالگرہ ایک ہی دن

نیو آرلینز.... مرنے اور پیدا ہونے کے دنوں میں مطابقت یا مماثلت کوئی نئی بات نہیں مگر یہاں ایک ایسی فیملی بھی رہتی ہے جس میں ماں باپ اور بچے کی سالگرہ ایک ہی دن منائی جاتی ہے۔ لیوک گارڈنز اور انکی اہلیہ ہیلری گارڈنز کو کبھی اپنے بچے کی سالگرہ منانے میں کوئی دشواری پیش نہیں آتی ۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ دونوں میاں بیوی کے علاوہ انکے بیٹے کی سالگرہ بھی ایک ہی دن منائی جاتی ہے۔ ماہرین اعدادوشمار کے مطابق ایسے اتفاقات ایک لاکھ33ہزار میں سے ایک مرتبہ دیکھنے میں آتے ہیں۔ ہیلری کاکہناہے کہ انکا بیٹاگزشتہ ماہ (15دسمبر کو پیدا ہوا ہے) جبکہ وہ اور انکے شوہر بھی اسی دن پیدا ہوئے ہیں۔ دونوں کاکہناہے کہ اس اتفاقیہ واقعہ میں انکے کسی ارادے یا منصوبہ بندی کا کوئی عمل دخل ہیں۔ جو ہوا وہ بھی محض اتفاق ہے تاہم اب جبکہ ہم تینوں ایک ہی دن سالگرہ منانے کا پورا حق رکھتے ہیں انہیں اس بات سے بیحد خوشی ہورہی ہے۔
 

شیئر: