Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مچل مارش پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر

برسبین .. آسٹریلوی آل راونڈر مچل مارش زخمی ہوکر پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ۔آسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ کے مطابق کندھے کی انجری کا شکار مچل مارش پاکستان کے خلاف سیریز کے دیگر میچوں میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ ا نہیں ہند کے دورے کے لئے اعلان کردہ 16 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔مچل مارش میلبورن میں پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں کندھے میں درد کے باعث بولنگ نہیں کرسکے تھے۔بورڈ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ مچل مارش کو مکمل فٹنس کے ساتھ واپسی کے لئے بحالی اور آرام کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔آسٹریلیا نے مارش کے متبادل کے طور پر کسی کھلاڑی کو شامل نہیں کیا تاہم برسبین میں زخمی ہونے والے کرس لین کی جگہ پیٹر ہینڈز کومب کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔کرس لین کی آخری 2میچوں میں شرکت بھی واضح نہیں۔ پرتھ میں تیسرے میچ کے لئے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو بھی آرام کا موقع دیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر ٹریوس ہانز نے کہا کہ مچل اسٹارک نے مصروف 6 ماہ گزارے اور بہت کرکٹ کھیلی ہے۔ اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ انہیں آرام کرنے کا موقع ملے۔
 
 

شیئر: