Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر سی اے :محاسن سرکار کی لاجواب اننگز

ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اور سعودی انوسٹمنٹ بینک کی اسپانسرشپ میں منعقد ہونے والے ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کوارٹر فائنلز کھیلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حریمالہ لیگ میں کشمیر اسٹرائیکرزکی ٹیم نے لاہور بادشاہ گرین کے خلاف4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔لاہور بادشاہ گرین کی ٹیم نے8وکٹوں کے نقصان پر167 رنزبنائے جس میں صاحب زاہدین اور عاطف حسین نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 84 اور 52 رنز اسکور کئے ۔ جہانگیر بشیر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سمیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔167رنز کے تعاقب میں کشمیر اسٹرائیکرز نے مطلوبہ ہدف 19 اوورز میںحاصل کر لیا جس میں عاصم اور شبیر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب46 اور 42 رنز اسکور کئے۔ وسیم اظہر نے 3 جبکہ محمد اکرم نے2وکٹیں اپنے نام کیں۔
دوسرے کو ارٹر فائنل میں فرینڈز سی سی کی ٹیم نے ریاض بلوزکو شکست دی۔تیسرے کو ارٹر فائنل میں فالکنزکی ٹیم نے پنجاب اسٹارز کو صرف 9 رنز سے مات دی۔فالکنزکی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر164 رنزبنائے جس میںفرحان مشتاق 66 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آصف نے 3 جبکہ روشن نے2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پنجاب اسٹارز کی ٹیم 155 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس میںظہیر 48 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔منظور اورزاہدنے 3 جبکہ سجاد نے2وکٹیں اپنے نام کیں۔
روڈ ایکو اسٹیلینزکی ٹیم نے ریاض واریرز کے خلاف11 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اسٹیلینز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر157 رنزبنائے جس میں عمران نے 34 اور حمزہ نے 33 رنز اسکور کئے۔ 157 رنز کے تعاقب میں، ریاض واریرز کی ٹیم 5وکٹوں کے نقصان پر146 رنز بنا پائی۔عبدالرحیم نے 60 اور عبدالعزیز نے 35 رنز اسکور کئے جبکہ عادل نے2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔    
  حائر لیگ میں پہلے کو ارٹر فائنل میں پاکستان فالکنزکی ٹیم نے وائٹ اسٹار سی سی کو شکست دی۔ ایک اور میچ میں نعمان جم خانہ کی ٹیم نے پختونخوا گلیڈی ایٹرز کے خلاف 80رنز سے کامیابی حاصل کی۔ نعمان جم خانہ نے 6وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز کا ہدف دیا۔مدثر 60 اور حفیظ56 رنزبنا کر نمایاں رہے جبکہ شمس نے3 وکٹیں اپنے نام کیں۔جواب میں پختونخوا گلیڈی ایٹرزکی ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس میںعلی نے 39 اور منیر نے 21 رنز اسکور کئے۔ مدثر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
گرین بنگلہ کی ٹیم نے ڈیٹیکون ایگلز کو40 رنزسے شکست دی ۔گرین بنگلہ نے 9وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے جس میںسیف الاسلام نے 39 اور مظہر الحق نے37 رنز اسکور کئے جبکہ رضوان، عزیر اور عمر نے2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔جواب میںڈیٹیکون ایگلز121رنز بنا پائی جس میںعمر نے 24 اور دلبر نے 22 رنز بنائے جبکہ عبدالرحیم الامین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف13 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔الحربی سی سی نے ریاض فائٹرز ، پی پی ایف کے خلاف 7وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ریاض فائٹرز نے 148رنز کا ہدف دیا جس میں کاشف نے 35رنز بنائے۔ آصف نے 3جبکہ سلمان اور نعمت نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں الحربی سی سی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14ویں اوور میں حاصل کرلیا جس میں فاروق 52اور سلمان51رنز بناکر نمایاں رہے۔ قیصر نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
درعیہ لیگ میں پاک رائڈرز کی ٹیم نے لوزین سی سی کو74 رنز سے مات دی۔پاک رائڈرز نے3 وکٹوں کے نقصان پر225 رنز کا ہدف دیا۔فواد الرحمن 89 اور شہریار بٹ82 رنزبنا کر نمایاں رہے جبکہ فیصل نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں لوزین سی سی کی ٹیم 151رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ شہریار ملک 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔اشب نے 4 جبکہ حلال نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کنگ لائنز الیون نے اتحادسی سی کے خلاف91 رنزسے کامیابی حاصل کی۔کنگ لائنز الیون کی ٹیم نے9 وکٹوں کے نقصان پر198 رنز بنائے جس میںمحاسن سرکارنے 104 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی۔ عاطف نے3 جبکہ احسان اور فرحت نے2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔جواب میں، اتحادسی سی9 وکٹوں کے نقصان پر107 رنز بنا پائی جس میںتلسین نے 29 رنز اسکور کئے جبکہ جیول نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں پاک اسٹیلینزنے ریاض رینوز کو شکست دی۔آخری کوارٹر فائنل میچ میں، چیلنجرز الیون نے ینگسٹرز الیون کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ ینگسٹرز الیون نے7 وکٹوں کے نقصان پر161 رنز کا ہدف دیا جس میںفیصل نے 4وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میںچیلنجرز الیون نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں حاصل کر لیاجس میں حبیب اور فیصل نے 35،35 رنز اسکور کئے جبکہ چیمہ اوراطہر نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔
******

شیئر: