Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی بی بی سی کی رپورٹ کو چیلنج کرے، عمران

اسلام آباد.... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹس کے مطابق لندن کے فلیٹس 1993ءسے شریف فیملی کی ملکیت ہیں۔ اگر بی بی سی کی رپورٹ غلط ہے تو شریف فیملی عدالت میں جاکر اسے غلط ثابت کرے۔ پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ اگر لندن فلیٹس مریم نواز کی ملکیت ثابت ہوگئے توقطری شہزادے کے خط کی کوئی اہمیت نہیں رہیگی۔ حکومت کے گمان میں بھی نہیں تھا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ عدالت تک جائیگا۔ وزیراعظم نے اسمبلی میں کہا تھا کہ وہ احتساب کیلئے تیار ہیں لیکن اب احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ میں دستاویزجمع کرانے کیلئے تیار نہیں۔

شیئر: