Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں انسانی حقوق

15مارچ 2019 جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار البلادکا اداریہ نذر قارئین

    مملکت میں انسانی حقوق اسلامی شریعت کی پاکیزہ تعلیمات اور اس سلسلے میں متوازن بین الاقوامی اصولوں پر قائم ہیں۔تصور کے حوالے سے بھی اور عملدرآمد کے سلسلے میں بھی مذکورہ دونوں بنیادیں ہی سعودی عرب میں انسانی حقوق کی رہنما ہیں۔سعودی عرب اس حوالے سے شفاف اور عظیم نمونہ دنیا کے سامنے پیش کررہا ہے۔انسانی حقوق و فرائض اور ان کے تحفظ کی ضمانتیں مہیا کئے ہوئے ہے۔ خود مختار عدالتی ادارے انصاف فراہم کرنیوالی عدالتیں اور شفاف عدالتی کارروائی کی صورت میں یہ ضمانتیں موجود ہیں۔سعودی عرب نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور انکے ولیعہد کی زیر قیادت جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے سامنے یہ بات واضح کردی ہے کہ سعودی عرب انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا۔سعودی معاشرے کی غیر متزلزل اقدار کے تحفظ ، ترقی کے حق، انسانی حقوق کے استعمال اور بہترین قوانین کے درمیان توازن کا اہتمام کرتا رہے گا۔
    انسانی حقوق ادارے کے سربراہ اور سعودی وفد کے قائد ڈاکٹر بندر العیبان نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے سامنے سعودی عرب کا موقف پیش کرتے ہوئے اطمینان دلایا کہ سعودی عدالت اپنے مقررہ اختیارات خودمختاری کے ساتھ استعمال کررہی ہے۔ اسلامی شریعت اور سعودی قانون میں جو اختیارات عدالت کیلئے مقرر ہیں انہیں سعودی عدالت بلا روک ٹوک استعمال کررہی ہے۔ یہ اختیارات پوری دنیا میں عدلیہ کی خود مختاری کے اصولوں سے ہم آہنگ ہیں۔سعودی عرب انسانی حقوق کے تحفظ و فروغ اور اس سلسلے میں قومی استعداد بڑھانے ، انسانی حقوق کی ثقافت کے پرچار اور اسے راسخ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ مملکت کا بنیادی ستون ہے۔
 

مزید پڑھیں:- - -  - -ایران کا منظر نامہ

شیئر: