Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہلی نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پونے... ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے ریکارڈ اپنے نام کرنے کا سلسلہ آگے بڑھانا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے سنچری کے ساتھ اہداف کے حصول کے حوالے سے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے ساتھ سنچریوں کی تعداد کے حوالے سے بھی ان کا ریکارڈ برابر کردیا ۔ ویراٹ کوہلی کو ان کے عمدہ کھیل کی وجہ سے کرکٹ ماہرین ٹنڈولکر کا جانشین بھی قرا ر دیتے ہیں۔ پہلی مرتبہ ون ڈے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے کوہلی نے نہ صرف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا بلکہ 350 رنز کے ہدف کے حصول میں بھی کیدار جادھو کے ساتھ 200 رنز کی شراکت قائم کرکے میچ میں فتح سمیٹی۔ کوہلی نے 122 اور جادھو نے 120 رنز اسکور کئے تھے۔ فتح کیلئے ہدف کے تعاقب میں سچن ٹنڈولکر نے 17 سنچریاں اسکور کی ہیں جبکہ کوہلی اس حوالے سے ابھی ان سے 2 سنچریاں پیچھے ہیں۔انہوں نے انگلینڈ کیخلاف 15 ویں سنچری کے ذریعے ہدف کا حصول ممکن بنایا تاہم کوہلی نے یہ کارنامہ صرف 96 اننگز میں انجام دیا جبکہ ٹنڈولکر کو اس کیلئے 232 اننگز کھیلنا پڑیں۔ یوں کوہلی اس حوالے سے سابق بیٹسمین سے بہت آگے ہیں۔ 

شیئر: