Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردو رسم الخط ہی اس زبان کا حسن ہے ، وزیر اعظم مودی

نئی دہلی-  - - -  قومی کونسل برائے فرو غ زبان اردو کے زیر اہتمام بین الاقوامی اردو کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نےاپنے پیغام میں کہا کہ اردو کا حسن اس کا رسم الخط ہے۔اس کی سب سےاہم خوبی یہ  ہے کہ یہ دائیں سے بائیں جانب تحریر کی جاتی ہے۔انہوں نےکہاکہ اردو  نہ صرف مقبول عام زبان ہے بلکہ ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی آئینہ دار بھی ہے۔ اردو ہندوستانی تہذیب و ثقافت اور باہمی روابط اور قومی اقدار کو مالا مال کرنے کا وسیلہ ہے ’’آج کے عالمی تناظر میں اردو کا تحفظ اور فروغ‘‘ کے موضوع پر18مارچ سے سہ روزہ کانفرنس منعقد ہوگی۔اس میں15ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا افتتاح مرکزی وزیر برائے انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر کرینگےاور مہمان خصوصی مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمار ہونگے۔خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق وزیر اعظم مودی نے اس کانفرنس کے انعقاد پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تناظر میں اردو زبان کا تحفظ اور فروغ کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ زبان کوآسان او ر عام فہم بنانے کیلئےجدیدوسائل بروئے کارلانے چاہئیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہرا دون: کمپلیکس میں دھماکہ،پورا علاقہ لرز اٹھا

شیئر: