Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینکاکی انتخابی مہم’’گنگا جمنی تہذیب یاترا‘‘شروع

نئی دہلی۔۔۔۔کانگریس کی جنرل سیکریٹری اور مشرقی یوپی کی انچارج پرینکا گاندھی نے پیر کو انتخابی مہم کا آغاز کردیا۔ وہ پریاگ راج (الہ آباد)سے بنارس تک140کلو میٹر کا فاصلہ 3روز میں طے کرینگی ۔پرینکا کا قافلہ شہر سے تقریباً20کلو میٹر دور منیا گھاٹ پہنچا تومقامی لوگوں نے انکا زبردست استقبال کیااورپھروہاں  سے اسٹیمر بوٹ کے ذریعے سفر پر روانہ ہوئیں۔
بورٹ پر الہ آباد یونیورسٹی کے چند طلبہ و طالبات اور کانگریس کے رہنما موجود تھے۔پرینکا نے ان سے تعلیم، صحت، بے روزگاری اور زندگی کے دیگر مسائل پر گفتگو کی۔

پرینکا کاقافلہ منیا گھاٹ سے دمدما گھاٹ پہنچا جہاں انہوں نے مقامی لوگوں سے ملاقاتیں کیں وہاں سے سرسا گھاٹ اور پھر سیتا مڑھی گھاٹ جائیں گی۔وہاں مقامی رہنماؤں ، پارٹی کارکنان اور عوام سے ملاقات کے بعد وندھیاچل جائیں گی ۔

پرینکا کا 3روزہ سفر پریاگ راج(الہ آباد) سے شروع ہوکر مختلف گاؤں اورقصبوں میں لوگوں سے ملاقاتیں اورخالات سےآگہی حاصل کرتے ہوئے 20مارچ کوبنارس میں اختتام پذیر ہوگا۔

ملک کے سیاسی نقشے میں خصوصی مقام کی حامل ریاست اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات2019 کے پیش نظر پرینکا کی ’’گنگا جمنی تہذیب یاترا‘‘کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:- - - - -گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر چل بسے

شیئر: