Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساڑھے 4 ڈالر کا سینڈوچ کھانے پر ایئرہوسٹس برطرف

  لندن ..... ایزی جیٹ کی انتظامیہ نے اپنی ایک ایئرہوسٹس کو محض اس بناءپر ملازمت سے برطرف کردیا کہ اس نے ساڑھے 4ڈالر مالیت کا ایک سینڈوچ کھالیا تھا مگر اس کی رسید نہیں لی تھی اسکا حساب رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔ 22سالہ ایئرہوسٹس شائن گلین نے یہ سینڈوچ محض اسلئے کھایا تھا کہ اسے بادام وغیرہ سے بھری چیزیں کھانے سے الرجی ہوتی تھی اس نے بیکن سینڈوچ کھایا جس میں کوئی ایسی چیز نہیں ہوتی۔ جس سے الرجی ہوسکے ۔ ایئرہوسٹس کو ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کا الزام لگا کر برطرف کیا گیا ۔ کیمبرج میں روزگاراور برطرفی کے ادارے نے ایئرہوسٹس کی برطرفی کو قانونی طور پر غلط قرار دیا ہے۔ ایئرہوسٹس اور ایزی جیٹ انتظامیہ میں اس مسئلہ پر عدالت سے باہر مفاہمت ہوگئی ہے۔ کمپنی کو ایئرہوسٹس کو کتنی رقم دینی پڑی اسکے بارے میں اب تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا ۔
 

شیئر: