Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں عراقی سفیر کی طلبی

منامہ۔۔۔۔بحرینی دفتر خارجہ نے عراقی عہدیداروں کے بیانات پر احتجاج کیلئے منامہ میں موجود عراقی سفیر کو طلب کرلیا۔ عراقی عہدیداروں نے 2014کے دوران بم حملہ کرنے والے 3افراد کو موت کی سزا دینے پر نکتہ چینی کی تھی۔ یاد رہے بم حملے میں بحرین کے 3سپاہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ بحرینی دفتر خارجہ نے اس بات پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا عراق کے سابق وزیر اعظم نوری المالکی نے مجرموں کی سزا کو جرم سے تعبیر کیا۔عراقی عہدیداروں کے بیانات بحرین کے امور میں مداخلت ہے جو ناقابل قبول ہے۔

شیئر: