ریاض ۔۔۔انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ کے گورنر ڈاکٹر عبدالعزیز الرویس نے الوطن اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مطلوبہ انتظامی تقاضے پورے نہ کرنے کی وجہ سے واٹس ایپ ایپلیکیشن کی سمعی بصری رابطے کی سہولت معطل کردی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھی مطلوبہ انتظامی تقاضے پورے کرلئے جائیں گے، واٹس ایپ کی رابطہ سروس بحال کر دی جائیگی۔واٹس ایپ ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین ویڈیو ، آڈیو رابطے کر سکیں گے ۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ تمام صارفین دیگر ایپلی کیشن سے آڈیو ، ویڈیو سے کال کر رہے ہیں، یہ سہولت انہیں مہیا ہے کیونکہ وہ ایپلی کیشن انتظامی تقاضے مکمل کئے ہوئے ہیں ۔