نئی دہلی۔۔ ۔ بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات کےلئے پارٹی ترجمان ڈاکٹر سنبت پاترا کو اڑیسہ کی ممتاز پوری سیٹ سے اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے اڑیسہ اور آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات کےلئے بالترتیب 22 اور 51 امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔ بی جے پی صدر امت شاہ کی صدارت میں پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں حتمی شکل دی گئی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ، شریمتی سشما سوراج، نتن گڈکری کو شامل تھے۔