Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیہ پردا بی جے پی میں شامل،اعظم خان کیخلاف الیکشن لڑنے کیلئے تیار

نئی دہلی۔۔۔۔بالی ووڈ کی  مشہور اداکارہ اور سماج وادی پارٹی کی سابق رہنما جیہ پردا نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔این بی ٹی کے مطابق اب جیہ پرداسماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اعظم خان کے خلاف ان کے حلقہ رامپور سے انتخابات لڑسکتی ہیں۔واضح ہو کہ جیہ پردا کو2004ء میں رامپورسے سماج وادی پارٹی کی جانب سے کانگریس کی بیگم نور بانوکے خلاف انتخابی میدان میں اتار کیا گیا جہاں جیہ نے کامیابی حاصل کی تھی۔بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد جیہ پردانے کہا کہ مجھے وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں کام کرنے کا موقع ملا یہ میرے لئے باعث فخر ہے۔یہ میرے لئے انتہائی اہم لمحہ ہے اور میں اپنی زندگی کا ہر پل بی جے پی کیلئے وقف کردونگی۔واضح ہو کہ سماج وادی پارٹی کے سینیئر رہنما اعظم خان رامپورسے پارلیمانی الیکشن لڑرہے ہیں۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اعظم خان نے سماج وادی پارٹی میں رہتے ہوئے جیہ پردا کو 2004ء میں لوک سبھا انتخابات میں فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم جلد ہی ان کی دوستی سرد جنگ میں تبدیل ہوگئی۔ اب اعظم اور جیہ پردا کے مابین کشمکش  سیاسی رسہ کشی میں تبدیل ہوجائیگی۔بی جے پی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ پیر کوجیہ پردا بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گی اور رامپور سے امیدوار نامزد کی جاسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -خاتون نے 2بچوں کو تیسری منزل سے پھینک کر چھلانگ لگا دی

شیئر: