ناخنوں کی حفاظت اور خوبصورتی کیسے ممکن بنائیں ؟
ناخنوں کی دیکھ بھال ہاتھوں اور پیروں کی حفاظت کا ایک اہم حصہ ہے . ناخن آپ کی صحت کی نشاندہی کرتے ہیں . ناخنوں کی حالت سے آئرن ، آکسیجن ، پروٹین ، وٹامن اور منرلز کی کمی کااندازہ ہوتاہے . کیلشیم ، جیلاٹن ، وٹامن سی ، وٹامن ڈی ، وٹامن بی کمپلیکس اور فولک ایسڈ ناخنوں کی صحت اور مضبوطی کے لیے ضروری ہیں .
ٹوٹے ہوئے ، پیلے ناخن شرمندگی کا باعث بنتے ہیں . ناخنوں کو مضبوط اور خوبصورت بنانے کےلیے درج ذیل اقدامات کیے جا سکتے ہیں .
نیم گرم زیتون کے تیل سے ناخنوں پر ہفتے میں تین مرتبہ مساج کرنے سے ناخن مضبوط ہو جاتے ہیں .
لیموں کا رس نچوڑ کرچھلکے نہ پھینکیں بلکہ انہیں روزانہ ناخنوں پر مساج کریں . یہ ناخنوں کی پیلاہٹ دور کرنے میں مدد دے گا اور انہیں چمکدار اورخوبصورت بنائے گا .
روزانہ ایک چمچ جیلاٹن کا دو ہفتے تک استعمال ناخنوں کو مضبوط بناتا ہے .
ایک چمچ لیموں کے رس میں دو چمچ ووڈکا شامل کر کے کسی بوتل میں محفوظ کرلیں اور روزانہ ناخنوں اور کیوٹیکلز پر ملیں