Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرادیا

 
اسلام آباد...حکومت نے عوام پر پھرپٹرول بم گرادیا ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ پٹرول اور ہائی ا سپیڈ ڈیزل 6 روپے لٹر مہنگا ہوگیا ۔پٹرول کی نئی قیمت اضافے کے بعد98 روپے89 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 117روپے 43 پیسے لٹر ہوگئی۔ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3،3 روپے لٹر اضافہ ہوگیا۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 89روپے 31پیسے اور لائٹ ڈیز ل کی 80روپے 54پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔اوگرا نے پٹرول میں 11 روپے 92 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 11 روپے 17 پیسے فی لٹر کا اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔مٹی کے تیل میں 6 روپے 65 پیسے اورلائٹ ڈیزل آئل میں 6 روپے 50 پیسے لٹر اضافے کی تجویز تھی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات12 بجے سے ہوگا۔

شیئر: