احمد نور
کچھ عرصے سے پاکستانی حکومت کے عہدیداروں کی جانب سے ’پلی بارگین‘ کی اصطلاح استعمال کی جارہی ہے جس میں حزب مخالف کی سیاسی جماعتوں کو مخاطب کرکے کہا جا رہا ہے کہ اگر وہ مبینہ طور پر بد عنوانی سے حاصل کی گئی رقم واپس کردیں تو ان کی سزا معاف ہو سکتی ہے۔
وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ کے ذریعے سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا تھاکہ ان کے لئے آسان ترین راستہ پلی بارگین ہے۔انہوں نے رواں ماہ میں پلی بارگین کے حوالے سے یہ بات دوسری مرتبہ کہی ہے۔
نواز شریف کی رہائی کا چوتھا روز تاحال ہسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا ۔کیا مقصد صرف جیل سے باہر آنا تھا یا بیماری کیلئے آخری ہفتے کا انتظار ہے؟ میرا پھر مشورہ ہے آسان راستہ Plea Bargain ہے، حسن اور حسین کا پیسہ نہیں آپ کا ہے اس قوم نے تین دفعہ آپ کو عزت دی ان کا پیسہ واپس دیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 30, 2019
وزیراعظم عمران خان نے پلی بارگین کا لفظ تو استعمال نہیں کیا، لیکن گذشتہ دنوں صوبہ سندھ کے شہر گھوٹکی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اصطلاح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے لئے احتساب سے بچنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ وہ مبینہ طور پر لوٹی ہوئی رقم واپس کردیں۔
-
پلی بارگین کیاہے؟