Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انجینیئرنگ کے شعبے میں خلاف ورزیوں پر سزا

حائل۔۔۔۔۔سعودی انجینیئر کونسل کے ترجمان انجینیئر عبدالناصر العبد اللطیف نے واضح کیا ہے کہ انجینیئرز کے پیشوں سے متعلق قانون پر درآمد کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔ نئے قانون کے بموجب بغیر اجازت نامے کے انجینیئرنگ کا کوئی بھی پیشہ اپنانے والے کو ایک برس قید اور 10لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی۔ عکاظ اخبار کے مطابق جوشخص انجینیئرنگ کا کوئی بھی پیشہ بغیر اجازت نامے کے اختیار کریگا،اسے سزا دی جائے گی۔العبداللطیف نے بتایا کہ 3رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ خلاف ورزی پر سزاؤں میں سے کسی ایک کا فیصلہ کریگی۔پہلی سزا ( عتاب)دوسری (انتباہ) تیسری (6ماہ تک معطلی)چوتھی سزا(ایک لاکھ ریال جرمانہ) پانچویں سزا( پیشے کے اندراج کا خاتمہ )اور چھٹی سزا(اجازت نامے کی منسوخی ) ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ نئے قانون نے ہر انجینیئرکیلئے پیشہ ورانہ منظوری کی صلاحیت 3برس مقرر کی ہے۔کسی بھی ایجنسی اور کمپنی کو اس کی اجازت نہیں ہوگی کہ وہ وزارت سے اجازت نامہ حاصل کئے بغیر انجینیئرنگ کا کام انجام دے۔

شیئر: