Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سگریٹ نوشی کیخلاف مہم

سعودی عرب کے کئی شہر تمباکو نوشی سے فری گئے۔ الحیات کے مطابق سعودی عرب میں سگریٹ کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ایک اندازے کے مطابق 70لاکھ افراد سگریٹ استعمال کررہے ہیں 2020میں بڑی تعداد ایک کروڑ ہونے کا امکان ہے۔ سگریٹ پر سالانہ 12ارب ریال سے زیادہ خرچ کرتے ہوئے۔ زیادہ سگریٹ استعمال کرنیوالے ممالک میں پوری دنیا میں سعودی عرب کا نمبر چوتھا ہے۔ سعودی عرب کو سگریٹ کی درآمدات اور سگریٹ نوشی سے پیدا ہونیوالے امراض کے علاج پر سالانہ ڈھائی ارب ڈالر خرچ کرنے پڑرہے ہیں۔ سعودی شہری سگریٹ نوشی کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ القویعیہ ، ابہاء ، الخرج وغیرہ میں سگریٹ نوشی کے خلاف عوامی و سرکاری مہم چلانے کا اعلان کردیا۔

شیئر: