Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام ساتھ دیں حکمرانوں کو بھگا دینگے،بلاول

 لاہور.. پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو حکومت مخالف ریلی کا آغاز کردیا۔لاہور سے فیصل آباد تک ریلی کے دوران استقبالیہ کیمپوں پر کارکنوں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کسی ملک میں گیس ہے اور نہ بجلی ، صنعتیں بند ہورہی ہیں۔ پاک،ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل کرلیا جاتا تو گیس کے بحران کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو گیس کی فراہمی، لوگوں کو روزگار دینا اور غربت ختم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر یہ کسان اور مزدور دشمن حکومت ہے ۔ اس کا مقصد غربت مٹانا نہیں بلکہ غریب مٹانا ہے۔انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تخت جاتی امراء کے اقتدار کا خاتمہ کرنا ہوگا اور ا نہیںبھگانا ہوگا ، اگر عوام ان کا ساتھ دیں تو حکمرانوں کو بھگادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کہتے ہیں کہ ملک ترقی کررہا ہے ۔ترقی ملک میں نہیں ہورہی صرف ٹی وی اسکرین کے اشتہاروں میں ترقی ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ شریفوں نے پنجاب کے عوام کو یرغمال بنارکھا ہے ۔ بہت جلد عوام کو نواز اور شہباز شریف سے چھٹکارے کی خبر ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسی سے کسان رل گیا لیکن حکومت صرف انڈے اور مرغی کے چکر میں لگی ہوئی ہے۔ حکومت کے خلاف تیر کمان سے نکل چکا ہے ۔

شیئر: