Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا میں جرمنی کا پاسپورٹ سب سے طاقتور

لندن.... دنیا کے تقریباً تمام ممالک کے کرنسی نوٹوں اور قومی پرچموں کی طرح قومی پاسپورٹ بھی ہے لیکن اسکی اہمیت اور افادیت متعلقہ ملک کی اہمیت اور بڑائی کے مطابق ہوتی ہے۔ اس اعتبار سے ایک ادارہ ہر سال سروے کراتا ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا جاتا ہے کہ سب سے اہم پاسپورٹ کس ملک کا ہے۔ اس سال اس حوالے سے جو رپورٹ سامنے آئی ہے اسکے مطابق 2017 ءمیں سب سے اہم اورطاقتورسمجھا جانے والا پاسپورٹ جرمنی کا ہے جس کے بعد سویڈن اور سنگاپور کا نمبر آتا ہے ۔ سب سے کمزور پاسپورٹ افغانستان کا ہے اسکے بعد پاکستان کا نمبر ہے۔ جنوبی کوریا کا پاسپورٹ ایشیا کا سب سے اہم ہے۔ برطانیہ کا نمبر 10 واں اور امریکی پاسپورٹ 13 ویں نمبر پر ہے۔ یہ درجہ بندی پاسپورٹ انڈیکس ڈاٹ آرگنائزیشن نے کی ہے اسکا فیصلہ کرتے وقت پاسپورٹ کی کسی دوسرے ملک میں پذیرائی اور بغیر ویزا داخلہ کی اجازت کو بھی دیکھا گیا ہے۔ جرمن پاسپورٹ پر 158 ممالک کا سفر کیا جاسکتا ہے جہاں پاسپورٹ ہولڈ رکو ویزے کی ضرورت نہیں پڑتی جبکہ سویڈن اور سنگاپور کے پاسپورٹ پر 157 ملکوں میں بغیر ویزا داخل ہوسکتے ہیں۔ افغانستان، عراق اور شام کا پاسپورٹ صرف 26 ، 28 اور 29 ممالک کیلئے اوپن ہے۔ پاکستان کے پاسپورٹ پر 28 ملکوں میں بغیر ویزے کے جایا جاسکتا ہے۔
 

شیئر: