Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سماج وادی کیساتھ اتحاد کی امید ختم نہیں ہوئی ،کانگریس

 نئی دہلی...کانگریس نے اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی کی طرف سے امیدواروں کا اعلان کرنے کو بدقسمتی قرار دیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سماج وادی پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کی بات چیت مکمل ہو چکی تھی اسے صرف حتمی شکل دیا جانا باقی تھا لیکن اس سے پہلے ہی سماج وادی پارٹی نے 191 امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان9 سیٹوں پر بھی سماجوادی پارٹی نے امیدواروں کا اعلان کر دیا جن پر پچھلی مرتبہ کانگریس نے کامیابی حاصل کی تھی۔ اجے ماکن نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کو ان نشستوں پر امیدوار وں کا اعلان نہیں کرنا چاہئیے تھا جن پر موجودہ رکن اسمبلی کانگریس کے ہیں۔ ان سیٹوں پر منطقی طورپر کانگریس کا حق بنتا ہے۔ایس پی کو اس کا لحاظ تو کرنا چاہئے تھا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اتحاد کی امید ختم نہیں ہوئی ، سماج وادی پارٹی کے ساتھ اب بھی بات چیت چل رہی ہے۔ 

شیئر: