Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارا چنار کی سبزی منڈی میں دھماکا،20ہلاک

ہنگو... کرم ایجنسی کے علاقے پارا چنار کی سبزی منڈی میں ہفتے کی صبح دھماکے سے20 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔پھلوں کی پیٹی میں دھماکا خیز مواد چھپا کر رکھا گیا تھا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطاببق دھماکے کے وقت مارکیٹ میں خریداروں کا رش تھا۔ آئی ایس پی آر نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹنے سے دھماکا ہوا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کر دیا ۔ شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔

شیئر: