Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ،نیوزی لینڈ کے 7وکٹوں پر260رنز

کرائسٹ چرچ ...کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے 7وکٹوں پر 260 رنز بنا لئے ۔نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کا کھیل شروع کیا توپہلا ہدف بنگلہ دیش کے پہلی اننگز کے اسکور 289 کو برابر کرنا تھا۔جیت راول اور ٹام لیتھام نے 45 رنز کا آغاز فراہم کیا ۔ راول 16 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔صرف 2 رنز کے اضافے کے بعد کین ولیمسن بھی قمرالاسلام کا شکار بنے۔لیتھام اور روس ٹیلر نے تیسری وکٹ کے لئے 106 رنز کا اضافہ کیالیکن لیتھام 68 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ روس ٹیلر77 رنز بنا سکے اور مہدی حسن میراز کی وکٹ بنے۔ شکیب الحسن نے آخری لمحات میں3 وکٹیں حاصل کیں۔مچل سینٹنر29، بی جے واٹلنگ ایک اور گرینڈہوم صفر پر شکیب الحسن کا شکار بنے بیٹھے۔نیوزی لینڈ کو مزید 29 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔نیکولس 56 اور ٹم ساوتھی 4 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب نے 3، قمرالاسلام ربی نے2وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ کو 2میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

شیئر: