Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوست کے ساتھ مذاق مہنگاپڑ گیا

بحرین ۔۔۔۔ بحرینی باشندے کو دوست کے ساتھ مذاق مہنگا پڑ گیا بات بڑھتے بڑھتے نوبت سنجیدہ لڑائی تک پہنچ گئی ۔ایک دوست اپنی آنکھ سے محروم ہو گیا ۔ عدالت نے ملزم کو 5 برس قید کا حکم دے دیا ۔ الایام نیٹ کے مطابق بحرین میں دو دوستوں میں مذاق حد سے گزر گیا تو نوبت لڑا ئی تک پہنچ گئی جس پر وہاں موجود دیگر دوستوں سے انکے درمیان بیچ بچاﺅ کرایا مگر اسکا کوئی فائدہ نہ ہوا ۔ غصہ میں آکر ایک ملزم نے وہاں پڑا اسکروڈرائیور اٹھا کر اپنے دوست کی آنکھ میں مارا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی آنکھ کا معائنہ کرنے کے بعد بتایاکہ اس کی ایک آنکھ بصارت سے محروم ہو گئی ہے ۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجر م کو 5 برس قید کا حکم دے دیا ۔ 
 

شیئر: