Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

33فیصد بچے فالتو چیزیں کھا رہے ہیں

  نیویارک ..... آج کے دور میں شاید دنیا بھر میں ہی بچے ایسی چیزیں بڑے شوق سے کھا رہے ہیں جن میں غذائیت ہے اور نہ ہی اسکا کوئی فائدہ ہے۔ اس حوالے سے ہارورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ آج کے 33فیصد بچے فالتو قسم کی چیزیں کھا رہے ہیں۔ 80فیصد مشروبات میں مٹھاس بھر دی گئی ہے۔ روزانہ ہی فاسٹ فوڈ ریستوران پر بچوں کا ہجوم جمع رہتا ہے جو وقتی لذت کا لطف اٹھانا چاہتے ہیں۔ امریکی حکومت نے 2011ءمیں ریستوران وغیرہ سے یہ وعدہ لیا تھا کہ وہ ایسی کوئی چیز فروخت نہیں کرینگے جو بچوں کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو مگر یہ سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے۔ 
 

شیئر: