Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ ایئرپورٹ مشرق وسطیٰ میں دوسرے نمبرپر

مدینہ منورہ۔۔۔۔۔مدینہ منورہ کا امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مشرق وسطیٰ کے بہترین بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔مشرق وسطیٰ کے 10ہوائی اڈوں کا جائزہ لیا گیا تھا۔ مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ کو 4.65پوائنٹ ملے۔ کثیر تعداد میں مسافروں نے ایئرپورٹ کی خدمات اور عمدہ معیارکی تعریف کی۔ عکاظ اخبار کی تفصیلات کے مطابق مدینہ ایئرپورٹ سے 15.5ملین افراد سفر کرسکتے ہیں۔ یہ دنیا کے 80ہوائی اڈوں میں 11ویں نمبر پر اور پوری دنیا کے 2067بہترین ہوائی اڈوں میں 38ویں نمبر پر ہے۔

شیئر: