Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سب سے لمبی ٹانگوں والی خاتون

  میلبورن ........ آسٹریلیا میں دراز قد خاتون نے دنیا کی سب سے لمبی ٹانگوں والی خاتون ہونے کا دعویٰ کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنی اس خوبی کی وجہ سے خود کو عالمی ٹائٹل کی حقدار بھی سمجھنے لگی ہے۔ کیرولین آرتھر کسی زمانے میں ماڈلنگ کرتی تھی اب2 بچوں کی ماں ہے جو اپنی ماں کی دراز قدی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ا نہیں انسانی اسکائی اسکریپر کہہ کر بھی بلاتے ہیں۔ کیرولین کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج لمبی ٹانگوں کے عالمی ٹائٹل کو چیلنج کرتی ہیں کیونکہ کولہے سے ایڑی تک انکی ٹانگوں کی مجموعی لمبائی 51.5انچ ہے۔ امریکہ اور آسٹریلیا میں اتنی لمبی ٹانگیں کسی اور کی نہیں ہیں بلکہ شاید ہی دنیا میں کسی بھی جگہ اتنی لمبی ٹانگیں کسی کے پاس ہوں۔ کیرولین ویسے بھی دراز قد ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اپنے سائز کے کپڑے ڈھونڈنے میں دشواریاں پیش آتی رہی ہے۔ اسکے دوستوں اور سہیلیوں کو بھی اسکے ساتھ چلتے وقت ذہنی طور پر لوگوں کی حیرت اور استعجاب سے نمٹنے کیلئے تیار ہونا پڑتا ہے۔ اب اسکے دونوں بچوں کا قد بھی بڑھنے لگا ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ کیرولین کی والدہ کا قد کسی بھی عام آدمی کی طرح محض 5فٹ 2انچ ہے۔
 

شیئر: