Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے انٹرنیشنل اسکول میں ملٹی کلچر شو

 
سعودی عرب، پاکستان اور ہند سمیت دیگر ملکوں کے کلچر کو پیش کیا گیا، مختلف اسٹالز لگائے گئے، روایتی کھانوں کا اہتمام کیا گیا
 
جاوید اقبال ۔ ریاض
 
 ریاض میں برا ئٹ فیوچر انٹرنیشل ا سکول نے طلباءمیں مختلف ممالک کی تہذیب و ثقافت کو روشناس کرانے کے لئے ملٹی کلچرل شو کا اہتمام کیا۔سعودی عرب، پاکستان، امریکہ، چین، برطانیہ، ہندوستان، آسٹریلیا، ترکی، اردن، فرانس، اٹلی اور جنوبی افریقہ کے کلچر کو پیش کیا گیا۔ ان ممالک کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے مختلف اسٹالز لگائے گئے۔بچوںنے ان ممالک کے خوبصورت ماڈلز پیش کئے۔ اسٹالز میں روایتی کھانوں کا اہتمام کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی پرنسپل مِس منیرہ الشقافہ تھیں۔ تقریب میں والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی کا استقبال بچوں نے گلدستہ پیش کر کے کیا۔ کے جی تھری کے طالبعلم حمزہ عاطف کی تلاوتِ قرآن کریم سے تقریب کا آغاز ہوا۔ بعد ازاں پاکستانی اور سعودی عرب کے ترانے پڑھے گئے۔
تقریب کا آغاز کے جی ون کے و یلکم سونگ سے ہوا۔ جس کی تیاری مس غادا نے کرائی۔ کے جی وَن کے طالبعلموں نے سعودی عرب کے کلچر کو اسٹیج پر بڑی عمدگی سے پیش کیا۔ بچے سعودی لباس میں تھے۔ کے جی۔ ٹو کے طالبعلموں نے چین اور امریکہ کے کلچر کی نمائندگی کرتے ہوئے عمدہ پرفارمنس پیش کی۔ مَس رباب ، مس تابندہ ، مس سحرش اور مس خدیجہ نے نگرانی کی۔ کے جی تھری کے بچوں نے ترکی، آسٹریلیا اور اردن کی ثقافت کی بھرپور منظر کشی کی۔ ان ممالک کی روایتی موسیقی کی دھن پر رقص پیش کیا۔ اسکی تیاری میں مس مریم ، مس سندس اور مس زینب کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔ بعد ازاں طلباءنے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے ویلکم سونگ پیش کیا۔ مختلف ممالک کی نمائندگی کے لئے ان کی ثقافت کے مطابق لباس پہن رکھے تھے۔مس زیادہ اور مس لوسی نے عمدگی سے کرائی۔گریڈ ون کی طالبات نے پاکستان کی نمائندگی سفید اور سبز لباس میں بہترین پرفارمنس پیش کرکے کی اور مہمانوں کے دل جیت لئے۔ اس پرفارمنس کی تربیت مس منیرہ اور مس سدرہ نے کرائی تھی۔ گریڈ ون اے اور گریڈ ون بی کے طلباء نے برطانیہ اور ہند کے کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے روایتی رقص پیش کیا۔اس خوبصورت پرفارمنس کےلئے مس حنا، مس شاہدہ ، مس ثناء اور مس جمعہ کی محنت شامل تھی۔گریڈ ٹو گرلز اور بوائز نے فرانس اور اٹلی کے خوبصورت کلچر کو پیش کیاجس کی ہدایات مس عنبرین مس مونا ،مس ارم اور مس فاتن نے دی تھی۔مس روز اور مس اتھیر نے گریڈ تھری گرلز کو افریقہ کے کلچر کو پیش کرنے کے لئے جس طرح تیار کیا وہ بھی قابلِ ذکر ہے۔ آخر میں والدین اور مہمانِ خصوصی نے ہر ملک کے ثقافتی ا سٹال کا دورہ کیا اور وہاں رکھے کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ مہمانِ خصوصی پرنسپل مسز منیرہ الشقافہ نے بچوں کی بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور بچوں کی دل کش اداکاری کی تعریف کی۔بہترین ماڈلز بنانے والے طلباء جس میں کے۔ جی ون کے طلحہ تیمور ، کے۔ جی ٹو کے محمد کاشان ،محمد ہادی حسن ، ازیان ابراہیم ، عظیم اظہر ، عبداللہ فیصل ،ھنیم طاہر اور زینب ذیشان، کے جی تھری کے تہامی شہزاد، محمد حمزہ ، نور اسامہ، حمزہ ریحان، مریم صالح، ندا اویس اور گریڈ ون گرلز میں سے اروش عمار، آمنہ شمس، گریڈ ون ۔اے میں بوائز مغیث،شامل ، دِیا، گریڈ ون۔بی بوائز محمد ریان،اسد علی، گریڈ۔ ٹوگرلز قدر دلشاد، گریڈ۔ٹو بوائزسید سبحان، گریڈ تھری۔گرلز میں سے ماہ نور طارق، عائشہ نورانی، اور عائشہ نبیل انعام اور سرٹفیکیٹ کے حقدار قرار پائے۔ پرنسپل مس منیرہ الشقافہ نے اسکول انتظامیہ کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کی کامیابی پر سپروائزر مس افشین کی بھرپور کاوشوں کو سراہا۔
٭٭٭٭٭٭

شیئر: