Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرین ٹیکسی، کرائے کا ڈیجیٹل نظام 

نئی ٹیکسیوں کی نگرانی کے لیے جی پی ایس کا استعمال ہوگا۔ فوٹو: اخبار24
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں ٹیکسیوں کا رنگ اور کرائے کا نظام تبدیل کیا جا رہا ہے۔ نئی ٹیکسیوں میں کیش کرایہ نہیں لیا جائے گا، اور مسافر کرایہ موبائل سمیت کسی بھی مشینی ذرائع سے ادا کریں گے۔
اخبار 24 کے مطابق نئی ٹیکسیوں کا رنگ گرین ہوگا اور بتدریج تمام ٹیکسیوں کا رنگ گرین کردیا جائے گا۔ اخبار میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آغاز میں گرین ٹیکسیاں ہوائی اڈوں کے لیے مخصوص ہوں گی۔

ابتدا میں گرین ٹیکسی ہوائی اڈوں کے لیے مخصوص ہوں گی۔ فوٹو: اخبار24

نئی ٹیکسیوں کی نگرانی کے لیے جی پی ایس کا استعمال ہوگا۔ ڈرائیوروں کی پیشہ ورانہ صلاحیت بھی بہتر بنائی جائے گی۔
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹیکسی ڈرائیوروں کا تربیتی پروگرام شروع کردیا ہے۔ انہیں بتایا جارہا ہے کہ سیاحوں، زیارت پر آنے والوں اور عام سواریوں کے ساتھ انہیں کس انداز سے پیش آنا ہے۔ اب تک 10ہزارسے زیادہ ڈرائیورز ٹریننگ کورس کرچکے ہیں۔
ڈرائیوروں کو ٹریننگ کورس سعودی محکمہ سیاحت و قومی آثاراورسعودی ہوائی اڈوں کے اشتراک سے کرائے جارہے ہیں۔

پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹیکسی ڈرائیوروں کا تربیتی پروگرام شروع کردیا ہے۔ فوٹو: اخبار 24

ڈرائیوروں کواس بات کی تاکید کی جارہی ہے کہ وہ گاڑیوں کو صاف ستھرا رکھیں۔ کسی مسافر کو شکایت کا موقع نہ دیا جائے۔
گرین ٹیکسی استعمال کرنے والے سیاح اور زائرین سفر کرکے خوشی محسوس کریں اور وہ خود ٹیکسی سروس کی تعریف کریں۔

شیئر: