Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اداروں میں سعودی ملازمین کی اوسط تنخواہ کتنی؟ 

غیر ملکی ملازمین کی اوسط تنخواہ 2143 ریال ریکارڈ کی گئی۔فائل فوٹو: ایس پی اے
 سعودی عرب کے نجی اداروں میں 2019 کے دوران سعودی ملازمین کی ماہانہ اوسط تنخواہ 6429 ریال تک پہنچ گئی۔
 2018 میں اوسط تنخواہ 6106 ریال  تھی۔ اس میں 5.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
الاقتصادیہ نے سوشل انشورنس جنرل کارپوریشن کے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا ’ 2019 کے دوران نجی اداروں میں سعودی ملازمین کی ماہانہ اوسط تنخواہ میں اضافہ ہوا ہے۔

2018 میں اوسط تنخواہ 6106 ریال  تھی۔ 5.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔فائل فوٹو: ایس پی اے

 2015 کے مقابلے میں سعودی ملازمین کی اوسط تنخواہ میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ مرد ملازمین کی ماہانہ اوسط تنخواہ 7519 ہوگئی جبکہ 2018 میں 7113 ریال تھی۔ خواتین ملازمین کی اوسط ماہانہ تنخواہ 2019 میں 4134 ریال ہوگئی۔ یہ 2018 میں 3938 ریال تھی۔
 2019 میں غیر ملکی ملازمین کی ماہانہ اوسط تنخواہ 2143 ریال ریکارڈ کی گئی۔
 2018 میں ان کی ماہانہ اوسط تنخواہ 2018 ریال ریکارڈ کی گئی تھی۔ شرح نمو 6.2 فیصدرہی۔

شیئر: