Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا 31 سال بعد ون ڈے سیریز میں وائٹ واش

نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ انڈیا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کیا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
نیوزی لینڈ  تین میچز کی سیریز کے آخری میچ میں انڈیا کو پانچ وکٹوں سے ہرا کر وائٹ واش کر دیا ہے۔
1989 کے بعد پہلی مرتبہ انڈیا کو دو طرفہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
نیوزی لینڈ ماؤنٹ مونگنئی میں کھیلے گئے میچ میں کے ایل راہول کی سنچری بھی مہمان ٹیم کے کام نہیں آئی۔
تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انڈین ٹیم کے ایل راہول کی سنچری کی بدولت سات وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
 
انڈیا کی جانب سے اوپنر پی پی شا نے 40 جبکہ ایم اے اگروال نے ایک رن بنایا۔ کپتان وراٹ کوہلی صرف نو رنز بنانے کے بعد بینیٹ کی گیند پر جیمی سن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
ایس ایس آئر 62 اور ایم کے پانڈے 42 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کے ایل راہول 113 بالز پر 112 رنز بنانے کے بعد بینیٹ کی بال پر جیمی سن کو کیچ دے بیٹھے۔ ان کی اننگز میں نو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
تاہم بلیک کیپس نے ٹی20 سیریز میں وائٹ واش کا بدلہ لینے کا موقع ضائع نہیں کیا۔ 297 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز ہنری نکولیس اور مارٹن گپٹل نے ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا اور دونوں نے بالترتیب 80 اور 66 رنز کی اننگز کھیلی۔  اس کے بعد کولن ڈی گرینڈہوم نے 28 گیندوں پر 58 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر میزبان ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
میزبان ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنا کر میچ اور سیریز جیت لی۔ نیوزی لینڈ نے جب مطلوبہ ہدف حاصل کیا تو اس وقت میچ کی 17 گیندیں باقی تھیں۔

ایچ کے بینٹ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے چار انڈین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا (فوٹو: اے ایف پی)

1989 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انڈیا کو دو طرفہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں اسے پہلی مرتبہ سیریز میں شکست ہوئی ہے۔
انڈیا کی جانب سے لیگ سپنر یوزویندرا چاہل نے 47 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل میچ کی پہلی اننگز میں کے ایل راہول  نے 122 رنز بنا کر انڈیا کے میچ جیتنے کی امیدوں کو روشن کیا تھا۔ شریاس آئر نے 66 رنز بنا کرراہول کا ساتھ دیا۔ پرتھوی شا اور منیش پانڈے دونوں 40 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم ان کے علاہ کوئی اور انڈین بیٹسمین ڈبل فگر میں داخل ہونے میں کامیاب نہ ہو سکا۔
راہول اور منیش پانڈے انڈیا کا سکور تیزی سے آگے بڑھا رہے تھے کہ نیوزی لینڈ کے بولر بینٹ نے راہول کو 112 رنز پر آؤٹ کر دیا اور اگلی ہی گیند پر منیش کو 42 رنز کے سکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔
ایچ کے بینٹ نے چار انڈین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شیئر: