Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پتلون میں گوشت چھپا کر فرار ہونیوالا گرفتار

سینٹ پیٹرز برگ ....... ایک سپر مارکیٹ میں ایک شاپ لفٹر کو اس وقت گرفتار کرلیا گیا جب وہ مرغی کے گوشت کا پیکٹ چرا کر مارکیٹ سے باہر نکلنے ہی والا تھا۔ خفیہ کیمرے کی مدد سے پکڑے گئے چور کی پتلون سے تلاشی کے دوران ساسیجز بھی برآمد ہوئے۔ چوری پکڑے جانے کے بعد چور کو سیکیورٹی گارڈز اپنے ساتھ لے گئے تاہم اب تک اس مرغی چور کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ کہا جاتا ہے کہ کاونٹر سے باہر نکلتے وقت سپر مارکیٹ کے اہلکاروں کو اسکی چال ڈھال مشکوک نظر آئی تھی جس کے بعد انہوں نے اسے روک کر تلاشی دینے کیلئے کہا اور اس طرح مرغی کا گوشت برآمد ہوا۔ موقع کی وڈیو سپر مارکیٹ کے ایک اہلکار نے اتار کر ویب سائٹ پر جاری کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ جاری ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور کو اپنی پتلون کے اندر سے مسروقہ مال باہر نکالنے کیلئے اچھی خاصی جدوجہد کرنا پڑی تھی۔ بعد میں سیکیورٹی گارڈ نے اسکے جیکٹ کی بھی تلاشی لی اور جب پتلون ڈھیلی کی گئی تب ہی مرغی کو اسکی پتلون سے باہر نکالا جاسکا۔ 

شیئر: