Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جے للتاکو گھر میں دھکا دیا گیا تھا، پانڈین

 چنئی .... اے آئی اے ڈی ایم کے لیڈر پانڈین نے انکشاف کیا ہے کہ جے للیتا کو گھر میں کسی نے دھکا دیا تھا وہ گر پڑی تھیں۔ 22 ستمبر کو جے للیتا کی قیامگاہ پر جو لوگ موجود تھے ان کے خلاف تحقیقات کی جانی چاہئے۔ دریں اثناءششی کلا کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے پر اے آئی اے ڈی ایم کے میں اختلافات ہیں۔جے للیتا کی بھتیجی دیپاجیا کمار نے سیاسی بحر ان پر تشویش کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے ششی کلا کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے نااہل قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے جے للیتا کو وزیر اعلیٰ بنایا تھا۔اب وہ نہیں رہی، اسلئے ریاست میں وسط مدتی انتخابات کی ضرورت ہے۔انہوں جے للیتا کی تمام میڈیکل رپورٹس کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا۔ دریں اثناءاے آئی اے ڈی ایم کے کی جنرل سیکریٹری ششی کلا کی مشکلیں ابھی آسان نہیں ہوئیں۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ غیرمحسوب اثاثہ کے معاملے میں ششی کلا کو بری کئے جانے سے متعلق کیس میں ایک ہفتے کے اندر فیصلہ سنائے گی۔

شیئر: