Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وہ سین۔۔۔ عروسی جوڑا پہنے تاپسی پنو کیا سوچ رہی تھیں؟

تاپسی پنو کی آخری فلم ’تھپڑ‘ فروری میں ریلیرز ہوئی تھی۔ فوٹو ٹوئٹر
بالی وڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ تاپسی پنو بھی دیگر سٹارز کی طرح لاک ڈاؤن کے دوران کچھ نہ کچھ پوسٹ کر کے اپنے مداحوں کو مصروف رکھتی ہیں۔ آج کل وہ اپنی پرانی فلموں کی شوٹنگ کی تصاویر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کر کے گزرے ہوئے وقت کی یادیں تازہ کر رہی ہیں۔
حال ہی میں 32 سالہ اداکارہ نے 2018 میں کی گئی فلم ’من مرضیاں‘ کے سیٹ کی تصویر شیئر کی ہے جن میں وہ گلابی جوڑے میں سجی دھجی فرش پر بیٹھی ہیں اور کسی گہری سوچ میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
اداکارہ نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ یہ ان کا فلم 'من مرضیاں' سے پسندیدہ سین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسے تو فلموں میں وہ کئی مرتبہ دلہن کا کردار ادا کر چکی ہیں لیکن یہ پہلی دفعہ ہے کہ وہ دلہن بنے گرودوارے میں بیٹھی ہیں۔
’اپنے دوستوں، فیملی اور احبابوں کی گرودوارے میں منعقد ہوئی شادی کی تقریبات قریب سے دیکھی ہیں۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee) on

تاپسی پنو کو گرودوارے میں شادی کا سین فلماتے ہوئے ساموئی حلوہ بھی یاد آگیا جو گرودوارے میں آئے ہر مہمان کو دیا جاتا ہے۔ انہوں نے پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ ’یہاں بیٹھے میں سوچ رہی ہوں کہ آخر میں مجھے پرشاد (حلوہ) ملے گا یا نہیں۔‘
اداکارہ کی پوسٹ لگانے کی دیر تھی کہ مداحوں اور دوستوں کے تبصروں کی بوچھاڑ شروع ہوگئی۔ فلم ’ملک‘ میں ان کی ساتھی اداکارہ نینا گپتا نے تصویر پر کمنٹ میں لکھا ’کیا فوٹو ہے۔‘
تاپسی پنو کی سرگرمیاں بھی دیگر اداکاروں کی طرح گھر تک ہی محدود ہیں، لیکن اس دوران وہ اپنے مداحوں کو اپنی پرانی فلموں سے جڑے لمحات یاد کرواتی رہتی ہیں۔
انہوں نے فلم ’ملک‘ کے سیٹ کی ایک اور فوٹو لگائی جس میں فلم ڈائریکٹر انوبھو سنہا کے ساتھ بات کسی بات پر تبصرہ کر رہی ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee) on

فوٹو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’کورٹ روم کے سین کی شوٹنگ کے دن ہیں۔ مجھے یاد ہے کہ میں یہ لائنز بولنے کے لیے کتنی خوش تھی۔ شاید یہ پورے سکرپٹ کی سب سے بہترین لائنیں تھیں۔‘
 چند ماہ پہلے فروری میں تاپسی پنو کی فلم ’تھپڑ‘ ریلیرز ہوئی تھی جس میں خواتین پر تشدد اور ان کے  حقوق کی جدوجہد کو اجاگر کیا گیا تھا۔

شیئر: