Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھری ڈی سے پل تیار کرلیا گیا

میڈرڈ ....... اب تک تو تھری ڈی سے چھوٹی چھوٹی چیزیں تیار کی جاتی رہی ہیں مگر ا ب تھری ڈی کی مدد سے پل تعمیر کیا گیا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ آئندہ تعمیرات تھری ڈی سے پرنٹ ہونے والے ٹکڑے جوڑ کر ہوا کریگی۔ 12میٹر طویل پل مائیکرو ریفائن کنکریٹ سے تیار کردہ ہے۔ اسکے نتیجے میں پل میں استعمال ہونے والے مواد کا ضیاع بھی کم ہوگا۔ یہ پل میڈرڈ کے پارک میں تعمیر کیا گیا ہے جو 12میٹر طویل اور 1.75میٹر چوڑا ہے۔ محققین پچھلے 15برس سے تھری ڈی پرنٹرکی مدد سے ڈھانچہ تیار کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے اور اب انہیں امید ہے کہ پل کی تیاری کے بعد سول انجینیئرنگ میں تھری ڈی کی اہمیت میں اضافہ ہوجائیگا۔ اس سے لاگت بھی کم ہوگی اور کام تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ تعمیر کے دوران جو مواد بچ جائیگا اسکی ری سائیکلنگ ہوگی او راسکی مدد سے دیگر اشیاء تیار ہونگی۔

شیئر: