Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی شکست کی ذمہ داری نہیں لینا چا ہتے،لالو

 نئی دہلی.... اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے پہلے مرحلے کی پولنگ سے پہلے راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے کہا ہے کہ عظیم اتحاد نے بہار میں بی جے پی کو روکا تھا لیکن یوپی میں بی جے پی پہلے ہی ٹوٹے پہیوں کے رتھ پر سوار ہے جو بالکل ٹوٹ جائے گا۔ ٹو ئٹر پربیان میں انہوں نے کہا کہ میں تو فری لانس ہوں۔نفرت اور زہر پھیلانے والی بی جے پی اور آر ایس ایس جیسی تنظیموں کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے کہیں بھی جا سکتا ہوں۔ اس سے پہلے یادو نے یو پی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی محدود ریلیوںپر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی محدود ریلیوں سے لگتا ہے کہ مودی جی یوپی میں شکست کی ذمہ داری نہیں لینا چاہتے ۔ انتخابات کے نتائج کے بعد بی جے پی نیچے سے پہلے نمبر پر نظر آئے گی۔

شیئر: