Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک جام سے پریشان ارب پتی نے سرنگ کھدوا لی

کیلیفورنیا ........کیلیفورنیا میں ٹریفک جام کے مسئلے سے پریشان ایک ارب پتی نے گھر سے اپنی کمپنی تک سرنگ کھودنے کا حکم دیدیا جس پر اب کام جاری ہے۔ اسکی فوٹو بھی ویب سائٹ پر ڈالدی ۔ ایلن مسک نے دسمبرمیں ٹریفک جام سے پریشان ہوکر پہلی مرتبہ اپنے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ پچھلے ہفتے سے سرنگ کی کھدائی شروع ہوگئی تھی۔ یہ سرنگ20فٹ (9میٹر چوڑی)، 50 فٹ (15میٹر طویل) اور 15فٹ (4.5میٹر )گہری ہوگی۔ ارب پتی نے بتایا کہ ٹریفک جام کے نتیجے میں پاگل ہوچکا ہوں۔ اب سرنگ کھودنے والی مشین سے کھدائی شروع کرا دی ہے۔ اس نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ وہ مذاق نہیں کررہا۔
 

شیئر: