Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شرجیل کا لیسٹر شائر سے 70 ہزار پونڈکا معاہدہ تھا

لاہور... سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ شرجیل خان کا ایک دن پہلے لیسٹر شائر کے ساتھ 70 ہزار پونڈکا کنٹریکٹ ہوا ہے اور یہ5 لاکھ روپے پر گر گئے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب اس طرح کا معاملہ ہوتا ہے تو کھلاڑی چوکنے ہو جاتے ہیں اور بہت سے دیگر کھلاڑی راڈارپر آ جاتے ہیں۔انہوں نے تمام معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تو حیرانی ہوتی ہے۔ا نہوں کہا کہ محمد عامر کا بھی جب ا سپاٹ فکسنگ ا سکینڈل سامنے آیا تھا تو اس سے ایک دن پہلے یارک شائر سے ایک لاکھ 20 ہزار پونڈ کا کنٹریکٹ آفر ہوا تھا۔ 
 

شیئر: