Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں خود کش کار بم دھماکا،کئی ہلاک

قندھار....افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ہفتے کو خودکش کار دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق لشکر گاہ میں افغان فوجی اہلکار بینک سے تنخواہ لینے پہنچے تو وہاں پہلے سے موجود حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑادیا۔ خواتین و بچوں سمیت 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے، کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ترجمان نے حملے کو ضلع سنگین میں حالیہ امریکی فضائی حملے کا بدلہ قرار دیا۔ ترجمان نے دعوی کیا کہ حملے میں21 افغان فوجی مارے گئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ،کئی فوجی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔واضح رہے کہ امریکی فوج نے رواں ہفتے ضلع سنگین میں طالبان کے خلاف شدید لڑائی کے دوران مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی تھی،جس میں عام شہری جاں بحق ہو ئے تھے۔

شیئر: