Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاشم آملہ کی سنچریوں کی نصف سنچری مکمل

سینچورین ... جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچریوں کی نصف سنچری مکمل کر لی۔ وہ یہ اعزاز پانے والے جنوبی افریقہ کے دوسرے جبکہ دنیا کے ساتویں بلے باز بن گئے، آملہ نے سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے میں شاندار سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ آملہ نے ٹیسٹ میں 26 اور ون ڈے میں 24 سنچریاں بنا رکھی ہیں، اس سے قبل سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، کمار سنگاکارا، جیک کیلس، مہیلاجے وردھنے اور برائن لارا بھی یہ سنگ میل عبور کر چکے ہیں۔
 

 

شیئر: