Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کیساتھ بیک چینل رابطہ نہیں،ہند

نئی دہلی ..... ہند نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کو خارج از امکان قرار دیا اور کہا ہے کہ ہند امن کیلئے جگہ اور وقت کا انتخاب خود کریگا۔ حکومت کے ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے کہا کہ نئی دہلی سمجھتا ہے کہ لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کی گرفتاری کی زیادہ تر وجوہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔ پاکستان کے ساتھ کوئی بیک چینل مذاکرات نہیں ہورہے اور نہ ہی فی الوقت ہم بات چیت شروع کرنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ بات چیت کا عمل اس وقت تک شروع نہیں ہوگا جب تک اس امر کا یقین نہ ہو کہ اس سے ہمیں فائدہ ہوگا۔ ہم بھی امن چاہتے ہیں لیکن یہ ہماری شرائط پر ہوگا۔ ہم اس کےلئے وقت اور جگہ کا انتخاب بھی خود کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن پر دراندازی کم ہونے ، کشمیر میں داخلی سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے اور دہشتگردی میں کمی کے نتیجے میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کم ہوئی ہیں۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہند اس وقت بات کرے جب پاکستان چاہے۔ اس ذریعے نے کہا کہ پاکستان میں نئے آرمی چیف پچھلے آرمی چیف کے مقابلے میں کم جارح ہیں اور اب نواز شریف کو کام کرنے کیلئے خاصی جگہ ملی ہے۔
 

شیئر: