Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پھولوں سے بیج دوسری جگہ پہنچانے کیلئے ننھے ڈرون

ٹوکیو .... جاپانی سائنسدانوں نے جراثیم سائز جتنے چھوٹے ڈرون تیار کرلئے ہیں۔ ان پر گھوڑے کا بال اور جیل لگی ہوئی ہے جو پھولوں سے زر دانے لیکر دوسری جگہ پہنچائیں گے اوریوں فصلیں تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ اس طرح دنیا بھر میں شہد کی مکھیوں کی آبادی میں کمی سے ہونے والا نقصان پورا ہوسکے گا۔ محققین کو امید ہے کہ انکی اس ایجاد کے نتیجے میں زراعت کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ جس سے نہ صرف عام لوگوں بلکہ کسانوں کو بھی فائدہ ہوگا۔ جاپان میں ایک یونیورسٹی کے کیمسٹ نے بتایا کہ شہد کی مکھیاں ایک پھول سے زردانے لیکر دوسرے پھول تک پہنچتی ہیں اور یوں انکی پیداوار کا عمل جاری رہتا ہے لیکن شہد کی مکھیوں کی پیداوار میں کمی کے نتیجے میں کئی مسائل پیدا ہوچکے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اب یہ روبوٹ جی پی ایس او رمصنوعی ذہانت کی مدد سے دیگر پھولوں تک زردانے پہنچانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

شیئر: