Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10سالہ بچے کی آنکھوں سے خون بہتا رہتا ہے

اشوک نگر، مدھیہ پردیش....... یہاں جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایک ایسے بیمار بچے کا معاملہ ڈاکٹروں کیلئے درد سر بن گیا جو 10سال کی عمر سے عجیب و غریب بیماری میں مبتلا ہے۔ 13سالہ اکھلیش رگھوونشی انتہائی ناقابل برداشت قسم کی مائیگرین او رزبردست تھکن کی کیفیت سے دوچار ہے ۔ اس کے منہ، آنکھ ، ناک اور بالوںسے دن میں تقریباً10مرتبہ خون رستا رہتا ہے۔ٹانگوں سے بھی خون نکل آتا ہے۔ یہ کیفیت کسی چیز کے کٹنے یا چوٹ لگنے سے پیدا نہیں ہوتی از خود پیدا ہوجاتی ہے۔ اسکا کہناہے کہ وہ خوف کے مارے اپنا بدن بھی نہیں کھجاتا۔ ڈاکٹر اس عجیب و غریب کیفیت کو کوئی میڈیکل نام نہیں دے سکے ہیں مگر بہت سے لوگ اسے” اسٹگ ماٹا بوائے“ نامی فلم کے کردار سے تشبیہ دے رہے ہیں۔ یہ انکی ذہنی اصطلاح ہوسکتی ہے مگر میڈیکل سائنس سے اس اصطلاح کا کوئی تعلق نہیں ۔ کہا جاتا ہے کہ اکھلیش گزشتہ 3سال سے اس عذاب میں مبتلا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں عام علاج کی جانب توجہ دی گئی مگر جب معاملہ سنگین ہوگیا تو اب اس کے والدین کو بیحد تشویش ہوئی اور انہوں نے جگہ جگہ اسپتالوں اور ڈاکٹروں سے رجوع کرنا شروع کردیا ہے۔ بعض ڈاکٹر اسے ہیمو لیکریا کا مریض قرار دے رہے ہیں۔ جو ایک ایسی بیماری ہے جس میں مریض کی آنکھ سے نکلنے والے آنسو کا نصف حصہ خون ہوتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ انتہائی انوکھی بیماری ہے اور دنیا میں بہت کم ہی لوگ اس مرض میں مبتلا پائے گئے ہیں۔ واضح ہو کہ فلم اسٹگ ماٹا میں پیٹریشا آرکے نے ایک ہیئر ڈریسر کا کردار کیا تھا اور اسی کام کے دوران اس کے جسم کے مختلف حصوں سے خون رسنے لگا تھا۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس والو ںنے بھی مرض کو پوری طرح سے سمجھنے میں معذرت کرلی ہے او رکہا ہے کہ جب مرض ہی سمجھ میں نہیں آرہا تو اسکا کیا علاج بتایا جائے۔ اسکی حالت دن بدن بگڑتی جارہی ہے۔ پہلے اسکے جسم سے دن میں 10بار خون نکلتا تھا تاہم اب خون نکلنے کی رفتا ر اور مقدار بھی بڑھ گئی ہے۔ بظاہر اس کیفیت سے اسے کوئی پریشانی نہیں ہوتی مگر اسے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس میں کوئی جان نہیں رہ گئی۔ بسااوقات شدید قسم کا درد شقیقہ بھی اسے ستاتا ہے۔

شیئر: