Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جانوروں سے دور رہنا ہی اچھا

بینکاک ....... اب تک گھوڑوں کے بارے میں یہ کہا جاتا تھا کہ عقلمندی کا تقاضا یہی ہوتا ہے کہ لوگ اسکی اگاڑی اور پچھاڑی سے بھی بچیںکیونکہ اس کے مزاج کا کوئی اندازہ نہیں ہوتا کہ وہ کب دو لتی ماردے۔ اس حوالے سے تھائی دارالحکومت میں جاری ہونے والی وڈیو سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ہاتھیوں کی قربت بھی اچھی نہیں۔ یعنی ان سے دشمنی جتنی خطرناک ہے دوستی بھی اتنی ہی خطرناک ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ خاتون سیاح ہاتھی کے قریب پہنچی اور اسے اسفنج کی مدد سے نہلانا چاہا ابھی اس نے اس کی سونڈ پر ہاتھ ہی رکھا تھا کہ ہاتھی آپے سے باہر ہوگیا اورسونڈ سے لپیٹ کر خاتون کو دور پھینک دیا ۔ وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ خاتون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا کیونکہ وہ گرنے کے بعد بھی اپنے پیروں پر کھڑی ہوگئی اور مسکراتی ہوئی پانی سے باہر آگئی۔ موقع پر موجود ایک خاتون کا کہناتھا کہ ہاتھی اور دیگر جانور جتنے بھی انسان دوست ہوجائیں یہ رہتے جانور ہی ہیں او ران سے وہ فاصلہ ضرور برقرار رکھنا چاہئے جو قدرت نے مقرر کررکھے ہیں یا بتا رکھے ہیں۔ یہ نہیں معلوم ہوسکا کہ یہ وڈیو تھائی لینڈ کے کس دریا کے کنارے اتاری گئی ہے۔ یہ واقعہ ان لوگوں کیلئے بطور خاص سبق ہے جو اپنی تفریح کے لئے یا خود کو جانوروں کا خیال رکھنے والا ظاہر کرنے کیلئے اس قسم کی ”خدمات“ انجام دیتے ہیں۔

شیئر: