Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیڑھی سے گر کر خاتون ہلاک

نیویارک..... امریکی شہر نیویارک میں نیوجرسی کی 29 سالہ خا تون ہیٹ اٹھانے کی کوشش کے دوران ایسکلیٹر سے گر کر ہلاک ہو گئی ۔ امریکی میڈیا نے پورٹ اتھارٹی پولیس ترجمان جوزف پینٹینگیلوکے حوالہ سے بتایا کہ کیرننی نامی علاقہ کی جینی سینٹوس نے اپنی جڑواں2بہنوں میں سے ایک کا ریلنگ کے ساتھ گرنے والا ہیٹ جھک کراٹھانے کی اس وقت کوشش کی جب ایسکلیٹر 30 فٹ کی بلندی پر تھی ۔ جینی سینٹوس کو گرنے کے فوری بعد قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔پولیس اس حادثہ کی تحقیقات کر رہی ہے جو مشہو ر ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی گزرگاہ والے اوکولس نامی علاقہ میں پیش آیا ۔

شیئر: